the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔ پاک مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی بربریت کھل کر دنیا کے سامنے آ رہی ہے۔ جمعرات کو ایک بار پھر پی او کے سے ایسی تصاویر سامنے آئیں جس میں نظر آ رہا ہے کہ پرامن مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے کس طرح جم کر لاٹھیاں برسائیں۔ آج پی او کے کے لوگ یہاں پاکستان کے مظالم کے خلاف سیاہ دن منا رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کو پی او کے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ظلم کو وہ اب اور برداشت نہیں کریں گے۔  ظاہرین نے نواز



شریف کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود کو سنبھال نہیں پا رہا ہے۔ نواز شریف دنیا کے جس کونے میں جاتے ہیں، راحیل شریف کا سایہ ساتھ ہوتا ہے۔ ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ہمیں لات اور جوتے مار کر ان کو یہاں سے باہر نکالنا ہوگا۔ ہمارے پاس پانے کے لئے بہت کچھ ہے، کھونے کے لئے بہت کم ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار پی او کے کے لوگ پاکستان کے خلاف مظاہرہ کر چکے ہیں۔ بتا دیں کہ پی او کے کے کوٹلی علاقے میں لوگوں نے سڑک پر اتر کر پاکستانی فوج اور وہاں کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.